باجوڑ (باجوڑنیوز) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے اچانک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ، ایس ڈی او سلطان زیب ، ڈسٹرکٹ سپورٹس منیجر فضل اکبر خیلجی، کے ہمراہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ایس ڈی او سلطان زیب کو ہدایت کی کہ باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام کو بروقت اور معیاری مکمل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑسپورٹس کمپلیکس میں لیولنگ اور گھاس لگانے کا کام بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے،تاکہ باجوڑ کے نوجوانوں کیلئے دوبارہ سے سپورٹس کمپلیکس کھیلوں کا انعقاد ممکن بنایا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ آؤٹ سائیڈر ز تحصیل لوئی مامند لروخلوزوں کا بھی دودہ کیا اور وہاں پر سپورٹس کمپلیکس کے لئے مختص جگہ کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی لرو خلوزوں ہسپتال کا بھی دودہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کا نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ادویات کی دستیابی اور فراہمی کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آ نے والے مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے۔