ممبرقومی اسمبلی کی طرف سے منظور کردہ واٹرسپلائی سولرائزیشن پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ اسحاق ضیاء

0

باجوڑ (باجوڑنیوز)رکن قومی اسمبلی گل ظفرخان کے پرسنل سیکرٹری اسحاق ضیاء نے گل ظفرخان کی طرف سے منظور کردہ واٹر سپلائی سولرائیزیشن سکیموں کیلئے جگہ تعین کرنے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔جس میں تحصیل واڑہ ماموند میں سیوئی1 ملانو کورونہ، سیوئی2 زاھد کورونہ، ہزارناؤں فیروزشاہ کورونہ، منارکوٹ احسان کورونہ، اور تحصیل لوئی ماموند میں کٹکوٹ1 شنڈئی کورونہ، کٹکوٹ2 ڈھیرئی کورونہ، غاخے مظفر کورونہ شامل تھے ۔ اسحاق ضیاء نے کہا کہ الحمدلله آج سے باقاعدہ اس درجہ بالا سکیموں پر کام کا آغاز ہوا،ان شاءاللہ اس ہفتے یہ سکیمیں مکمّل ہوکر عوام اس سے مستفید ہونگے اور آئیندہ ہفتے میں باقی 25 واٹر سپلائی سولرائیزیشن سکیموں پر کام شروع ہوں گے جس میں تحصیل سلارزئی کی مختلف علاقے شامل ہیں، اور تحصیل واڑہ ماموند، اور تحصیل لوئی میں میں مختلف علاقے شامل ہیں۔ان شاءاللہ اس ٹوٹل 32 سکیموں سے باجوڑ کی مختلف علاقوں میں صاف پانی کا عدم دستیابی کا مسائل میں کمی آئینگے جبکہ یہ پراجیکٹ مکمّل ہونے کی فوراً بعد فیز 2 میں تقریباً 51 واٹر سپلائی سکمیوں پر کام شروع ہوجائے گا جو ان شاءالله اگست کی مہینے میں مکمل ہوکر تقریباً صاف پینی پانی کا مسئلہ حل ہوجائیں گا۔باجوڑ کے پسماندہ علاقوں میں ہمارے مائیں اور بہنیں پانی پینے کیلئے اور گھر کے کام کاج کیلئے دور دراز علاقوں سے مٹکوں میں پانی لانے پر مجبور ہیں۔ہمارا عزم ہیں کہ ان شاءاللہ آئیندہ سال میں ہمارے مائیں اور بہنیں اپنی گھر کی اندر باآسانی نلکوں سے پانی نکال کر اپنی ضروریات پورا کرینگے اور اس پراجیکٹس کے مکمل ہوتے ہوئے ہمارے ماؤں اور بہنوں کی پانی کی ضرورت کیلئے گھر سے باہر نکلنے کا ضرورت ختم ہوجائے گا اور ہمارے پردہ داری اور عزت محفوظ ہونگے۔آج مختلف علاقوں کی اچانک دورے میں جب ہم نے علاقے کے مکینوں کو یہ بات کہی کہ ہم اس علاقے میں واٹر سپلائی سکیم شروع کررہے ہیں تو ان علاقوں کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئ۔ عوام نے اس احسن اقدام پر ایم این اے گل ظفرخان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیر ساری دعائیں دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.