باجوڑ میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے ماموند میں کمسن بچوں نے مشکوک چیزیں دیکھ کر سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو جو معمول کی گشت پر تھے ان کو  اطلاع دی کہ راستے میں مشکوک چیزیں ہیں، جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ جگہ کو اپنے تحویل میں لے کر معائنہ کیا  اور مشکوک چیزوں کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ وہ  بارودی مواد ہے  جو راستے میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے نصب کیا گیا تھا  تا ہم بچوں کے بروقت اطلاع نے اسے ناکارہ بنایا۔اس عمل سے دہشت کردوں کو یہ پیغام جاتا ہے کہ باجوڑ کی عوام جاگ رہے ہیں،باجوڑ کا بچہ بچہ امن کے لیے اپنی پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ان بچوں کو سلام، انکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے جن کی بروقت اطلاع سے قیمتی جانوں کا نقصان ہونے سے بچ گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.