احتجاج کے دوران احتجاجی مظاہرین نے بازوں پر کالی پٹیاں بند رکھی تھی۔
ہم نے اپنی جائیدایں فروخت کرکے یہ سبزی منڈی بنائی ہے جس کو ہم کسی صورت میں نہیں چھوڑیں گے۔ تاجربرادری سبزی منڈی خار
ہم گزشتہ 40سال سے سبزی کے کاروباری ہیں قبضہ مافیہ ہم سے روزگارچھین رہے ہیں اس جرم میں ٹی ایم او خار بھی شریک جرم ہیں۔ شاہ نصیرمست خیل
سبزی منڈی کا رجسٹریشن اور این او سی سابقہ ایف سی آر کے دورمیں پولیٹیکل ایجنٹ نے دیا ہے، تاجربرادری
مرجر کا مطالبہ ہم نے اپنے سہولیات کے لئے کیا تھا نہ کہ ہم سے حقوق چھینے کے لئے۔ تاجر رہنما حاجی خان بہادر
صوبائی وزیر قبضہ مافیا کے باتوں میں آکر نئے سبزی منڈی کے لئے نہ آئیں ورنہ ہم کالے جھنڈوں سے استقبال کریں گے۔ تاجررہنما حاجی جمعہ خان
ہم جانوں پر کھیل کسی بھی صورت نئی سبزی منڈی کا افتتاح نہیں کرنے دیں گے۔ احتجاجی مظاہرین
باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق خار بازار سے متصل سبزی منڈی کے موجودہ تاجربرادری کے رہنماؤں نے نئی سبزی منڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور بعد ازاں باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کیا جس میں تاجر راہنماؤں کے علاوہ سبزی منڈی کے تاجر حاجی جمعہ خان، ہمیش خان ، حاجی خان بہادر ، شاہ نصیرمست خیل، لعلی شاہ پختون یار سمیت بہت سے دکانداروں نے شرکت کی۔یاد رہے 23 اگست کو نئی سبزی منڈی کا افتتاح صوبائی وزیر جنگلات سید اشتیاق ارمڑ کریں گے۔ مگر موجودہ یعنی پرانی سبزی منڈی کے تاجروں نے نئی سبزی منڈی کے کھل کر مخالفت کی ہے ۔اور باجوڑ پریس کلب میں باقاعدہ احتجاج مظاہرہ بھی کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم نے اپنی جائیدایں فروخت کرکے یہ سبزی منڈی بنائی ہے جس کو ہم کسی صورت میں نہیں چھوڑیں گے۔ ہم گزشتہ 40سال سے سبزی کے کاروباری ہیں قبضہ مافیہ ہم سے روزگارچھین رہے ہیں اس جرم میں ٹی ایم او خار بھی شریک جرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبزی منڈی کا رجسٹریشن اور این او سی سابقہ ایف سی آر کے دورمیں پولیٹیکل ایجنٹ نے دیا ہے، مرجر کا مطالبہ ہم نے اپنے سہولیات کے لئے کیا تھا نہ کہ ہم سے حقوق چھینے کے لئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قبضہ مافیا کے باتوں میں آکر نئے سبزی منڈی کے لئے نہ آئیں ورنہ ہم کالے جھنڈوں سے استقبال کریں گے۔ ہم جانوںپر کھیل کسی بھی صورت نئی سبزی منڈی کا افتتاح نہیں کرنے دیں گے۔