باجوڑ (باجوڑنیوز)تفصیلات کے مطابق الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام 25معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں پروقار تقریب المرکز اسلامی عنایت کلے میں منعقد ہوئی۔ جس میں ایم پی اے جماعت اسلامی حاجی سراج الدین خان، سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ ہارون الرشید، سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 40 حاجی سردار خان، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی باجوڑ محمد حمید صوفی، صدر الخدمت فانڈیشن باجوڑ خلیل اللہ جان ، حضرت ولی شاہ اور دیگر زمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر الخدمت فانڈیشن باجوڑ کے زیر اہتمام 25 معذور افراد میں ویل چیئر تقسیم کیے گئے۔ مقررین نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے غریب اور معذور افراد کیلئے واحد سہارا ہے ، ہر مشکل میں الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ۔ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں درکار سہولیات کی فراہمی الخدمت فاونڈیشن کا اولین مشن ہے۔