ارنگ کے پاکستان تحریک کے نوجوانوں کی قربانیاں کو کیوں نظر انداز کیا جارہاہے۔ محمد نظیر

0

باجوڑ(باجوڑ نیوز ) ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سنیر رہنما محمد نظیرنے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن 2018 میں ارنگ کے نوجوانوں نے اپنے ایم این اے اور ایم پی اے   کو کامیاب کرانے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کیا ہے  اور بدلے میں اپنے ایم این اے اور ایم پی اے سے صرف ایک مطالبہ کیا ہے چونکہ یہ علاقہ ہمیشہ سے سرکاری  اور دوسری غیر سرکاری اداروں کے ترقیاتی منصوبوں سے محروم رہا ہے تو یہ ان لوگوں کی آخری امید تھی لیکن آج تک ایم این اے  اور ایم پی اے  نے  ارنگ کے ان نوجوانوں کے دیرینہ مطالبات کو  بجائے مکمل کرنے کے صرف جان چھڑایا ہے اور ان مسائل کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہےاس میں سب سے اہم مسئلہ جس کا ذکر ایم این اے اور ایم پی اے نے خود کیا ہے اور وعدہ کیا تھا کہ ہمارا  سب پہلے ترجیح ارنگ کے سڑک کا ہوگا لیکن ان دو سالوں میں  یہ سڑک دن بدن بد تر ہوتا جا رہا ہے اور اج تک انسان تو دور کی بات ہے لیکن جانوروں کے چلنے کے بھی لائق نہیں ہے۔اب عوام تحریک انصاف کے ان ورکرز   سے سوال کرتے ہیں کہ جس سڑک کا وعدہ کیا تھا وہ کہاں ہے جس طرح ورکرز سے عوام سوال کرتے ہیں  ہم ورکرز آج اپنے منتخب نمائندوں سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارا یہ جائز مطالبہ کب تک حل کیا جائے گا ہم اپنےنمائندوں کے جواب کے منتظر ہیں  اگر جواب نہیں ملا ہم اگلے لاہ عمل طے کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.