جمعہ کی چھٹی بحالی کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا۔

0

باجوڑ(باجوڑنیوز)  باجوڑ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور خاتون ممبر حمیرا خاتون نے منگل کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی۔ باجوڑ سے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی سراج الدین خان اور خاتون ممبر حمیرا خاتون نے منگل کے روز صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کراتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کریں کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری تعطیل کو بحال کیا جائے۔انہوں نے کہا ھے کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے اور اسلامی تعلیمات کی رو سے جمعتہ المبارک کی بڑی اہمیت ہے اس دن کو دوسرے ایام کا سردار کہا گیا ہے۔ قرآن پاک میں بھی جمعہ کے دن ظہر کی اذان کے ساتھ ہی کاروبار بند کرکے نماز کے لئے مسجد جانے کا حکم دیا گیا ہے۔ماضی میں ملک کے اندر جمعہ کے دن ہفتہ وار سرکاری تعطیل ہوا کرتی تھی جس کے بعد اتوار کے دن سرکاری تعطیل کا فیصلہ کیا گیا اور جب سے ملک میں اتوار کے دن ہفتہ وار تعطیل کا اعلان ہوا ہے تب سے ملک بھر میں بازاروں، مارکیٹوں اور نجی اداروں میں کہی پر جمعہ اور کہی پر اتوار کے دن ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے جبکہ سرکاری دفاتر میں بھی جمعہ کے دن دوپہر12بجے کے بعد عملاً چھٹی ہوتی ہے جس سے  کاروباری طبقہ سمیت ملک کی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور سرکاری امور بھی سست روی کا شکار ہیں۔قرارداد کے زریعے وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کی گئی ھے کہ ملک بھر میں جمعہ کی سرکاری چھٹی کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ اس حوالے سے درپیش مشکلات اور مسائل سے نجات مل سکے اور عوام یکسوئی کے ساتھ جمعہ کے دن عبادات کی ادائیگی کر سکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.