من پسند جہگوں کو من پسند لوگوں کے کہنے سے ترقی دیکر باقی علاقے کونظرانداز کرنازیادتی ہے۔ ابراہیم خاکسار

0

باجوڑ (باجوڑنیوز)  تفصیلات کے مطابق ابراہیم خاکسار سوشل اکٹیویسٹ  تحریک انصاف پاکستان نے کہا ہے  کہ  جنت شاہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد تین ہیں خالی جنت شاہ کی گلی کوچی کو پکا کرنے سے بات ختم نہیں ہوتی اس کے ساتھ جوڑے علاقے  بابر شا ,کونستر,موٹوشا, خاترجم گل ڈھریئ یہ سارے علاقے پسماندہ ہیں اور ان علاقوں میں پانی بجلی روڈ حتی کہ ہر طرح کی پسماندگی ہیں اور یہاں سینکڑووں کی تعداد میں  عوام ہیں جنہوں نے ہمیں الیکشن میں بھر پور ساتھ دیا تھا اورکامیابی کے آس  کی خاطر ہمیں سپورٹ کیا تھا کہ ان شاءلله پاکستان تحریک انصاف  نام جیسا انصاف کی پارٹی ہیں اور ہمیں انصاف ملے گا ، لیکن ان کے وہم و گمان کے بالعکس آج  تک  ترقی کی منصوبوں والے ہر  لسٹ سے  یہ بدقسمت لوگ مکمل باہر ہیں اور نظر انداز ہیں۔  اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ یہاں کوئی بولنے والا نہیں لیکن شرافت بھی ایک عزت دار شخصیت کی نشانی ہے اور اسی شرافت و عزت کی وجہ سے  چھپ ہے ورنہ اپنا حق چھین کر لینا خوب جانتے ہیں۔  انہی علاقوں میں رہائش پذیر افراد میں تعلیم یافتہ، باہمت نوجوانوں اور حالات سے واقف لوگ موجود ہیں جو خواب خرگوش میں مدہوش نہیں بلکہ ٹولہ قیادت کا خوب تماشہ کرہے ہیں ۔ اوروقت مناسب کی انتظار میں ہیں ۔ لہذا چند  بندوں کی کہنے پر کسی کو نظرانداز  کرنا مناسب بات نہیں۔ اور اختلافات کو علاقے کیلئےباعث محرومی  مت بنائیں۔آگے بڑے اور ان علاقوں کی مسائل سمجھ کر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.