علاقائی تنازعات حل کے لئے مل کر محنت کریں گے۔ انیس خان

0

باجوڑ(باجوڑنیوز)  علاقائی مسائل اور تنازعات کے منصفانہ اور مقامی سطح پر جلد حل کرنے کیلئے انیس خان نے اصلاحی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا جس میں گاوں کے سرکردہ افراد کو شامل کیا گیا ہے۔ اصلاحی کمیٹی میں 30 ممبران کا انتخاب کیا گیا۔ کمیٹی ممبران انیس خان اور مولانا نور محمد عرف پاچہ گل کے زیر نگرانی کام کریں گے۔ اصلاحی کمیٹی علاقے کے تنازعات کے خاتمے کیلئے دونوں فریقین کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور شفاف طریقے سے علاقائی رسم و رواج، ملکی قانون اور انتظامیہ کو اعتماد میں لیکر تنازعات کا منصفانہ فیصلہ کریں گے۔ اس اقدام سے علاقے میں امن، محبت اور بھائی چارے کا فضا پیدا ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.