باجوڑ(باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق باجوڑ سکاؤٹس خار میں کیڈٹ کالج مامدگٹ کےلیے انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا، 600 سے زائد طلباء نےامتحان میں نظم وضبط اور پرجوش طریقے سےحصہ لیا۔ داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد پر امن طور پر ہوا۔جو طلباء اس امتحان میں حصہ نہ لے سکے ان کو داخلے کے سیلیکشن اور طریقہ کار پر پورا نہ اترنے پر انٹری ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔واضع رہے کہ دسمبر 2020 میں مامدگٹ کیڈٹ کالج کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق بہت سے امیدواروں کو رول نمبر نہ ملنے کی وجہ سے اس ٹیسٹ میں داخلہ نہیں دیا گیا ، ان متاثرین طلباء اور ان کے والدین نے احتجاج کرکے حکام کی توجہ اس بارے میں مبذول کرانے کی کوشش کی ، احتجاج میں اسٹنٹ کمشنرخار فضل الرحیم آکر شرکاء سے مذاکرات کی جنہوں نے یہ یقین دہائی کرائیں کہ ہم ضلعی انتظامیہ کمانڈنٹ باجوڑسکاؤٹس سے مل کر اس مسئلہ کا کوئی ممکن حل نکالیں گے اسی یقین دہائی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔