باجوڑ(باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے مین شاہراہ ناوگئی تا خار جگہ جگہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے ، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مذکورہ روڈ کے مرمت کا کام چند دن شروع ہوا تھا جس کو بعد ازاں بغیر کسی وجہ بند کیا گیاہے ، جس کو عوامی حلقوں نے زیادتی قرار دیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مذکورہ روڈ پر باجوڑ اور باجوڑسے متصل دونوں اضلاع کے لوگ سفر کررہے ہیں ، اس روڈکے خرابی کی وجہ کئی جگہوں پر گاڑیوں کاایکسیڈنٹ کرنا معمول بن گیا ہے، عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ کو ازسرنو بنانے میں کافی وقت لگے گا کیونکہ اس پراجیکٹ کا طریقہ کار کافی لمباہے، اس لئے ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ناوگئی تا منڈہ روڈ کو جلد ازجلد مرمت کیاجائے تاکہ عوام اس اذیت سے نجات حاصل کرسکے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ناوگئی تا منڈہ روڈ کے مرمت کا جلدا زجلد احکامات جاری کریں تاکہ عوام چھین و سکوں حاصل کرسکے۔واضح رہے کہ مذکورہ روڈ کا از سر نو مرمت کے لئے ٹینڈر ہوگیا ہے لیکن وہ منصوبہ کافی طویل ہے جس کے لئے وقت زیادہ درکار ہوگی اس لئے عوام کا کہنا ہے کہ اب مرمت کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے کیونکہ سڑک کو از سر نو بنانے میں کافی وقت لگے گا ۔