باجوڑ ( باجوڑ نیوز) تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں وزیر صحت وا خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا کے ساتھ ایم پی اے انورزیب خان نے صوبائی اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کی بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ ہیلتھ منسٹر تیمور خان جھگڑا کیساتھ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کی مندرجہ ذیل مسائل بات چیت ہوئی۔
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں سرجیکل سپیشلسٹ. ای این ٹی سپیشلسٹ. ارتھوپیڈک سپیشلسٹ، گائنی کالوجیسٹ، آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، چلڈررن سپیشلسٹ، سائکاٹرس،نیفرالوجیسٹ، پتالوجیسٹ، ریڈیالوجیسٹ، ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار گائنی اوپی ڈی اور لیبر روم میں لیڈی ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے
ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں فیمل نرس کی 25 خالی پوسٹوں کو پورا کیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کیلئے سالانہ 60 لاکھ بجٹ کو بڑا کر 80 لاکھ کردیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کیلئے ڈائالیسسز 2 مشین HBS /HCV Postive مریضوں کیلئے دیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کیلئے آکسیجن پلانٹ دیا جائے جس کی پائپ پیٹنگ پہلے سے موجود ہیں
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار تیلیسیمیا، ایکو اور ڈائلیسسز سٹاف کو تنخواہیں پورا دیا جائے جو پچھلے سال سے بند ہے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں موجود UAE بلڈنگ میں آپریشن تھیٹر دیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں موجود UAE بلڈنگ اور سپیشلسٹ OPD کو سولرائز کیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کیلئے ایک قابل آئی سی یو سپیشلسٹ کے زیر نگرانی چلنے والے ایک اچھی طرح لیس آئی سی یو دیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار . کو لیٹیسٹ سی ٹی اسکین مشین دیا جائے
*ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کو ایم آر آئی مشین دیا جائے ۔ ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کو لینئر پروب اور ڈاپلر سسٹم سے لیس الٹراساؤنڈ مشین دیا جائے اور ریڈیالوجی عملے کی تعداد کو بڑا دیا جائے۔
*ڈسٹرک باجوڑ میں موجود نان پنگشنل BHUs کو پنگشنلائز کیا جائے
ہیلتھ منسٹر تیمور خان جھگڑا نے مسائل کو ایمرجنسی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی انشاءاللہ بہت جلد ڈسٹرک ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کو ایک مثالی ہسپتال بنا کر دم لیں گے۔