باجوڑیوتھ جرگہ کا وفد شہداء کے وارثوں کےحصول حق کے لیے کوشاں

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) شہداء باجوڑ لیویز نے چیئرمین باجوڑ یوتھ جرگہ کے زیر صدارت ڈی پی او باجوڑ سے ملاقات کی جس میں شہداء کے ساتھ مسلسل ذیادتی و ناانصافی اور حکومت کی جانب سے شہدا ء    پیکج میں مسلسل سستی کےخلاف گفتگوں کی گئی،ڈی پی او باجوڑ نے جرگہ کی تمام مطالبات تسلیم کرکے اسے عملی جامہ پہنانے کا وعدہ کیا اور ساتھ میں اعلان کیا کہ آج سے شہدا کے وارثین کیلئے میرے تمام دفاتر کے دروازے کھولے ہونگے جب بھی اور جو بھی مسئلہ درپیش ہوگا میں اور میرے ادارے کے تمام آفیسرز ان کےساتھ بھرپور تعاون کیا جائیگا، چیئرمین باجوڑ یوتھ جرگہ نے آخر میں ڈی پی او باجوڑ کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا،ثناءاللہ خان سیکرٹری اطلاعات و ترجمان باجوڑ یوتھ جرگہ  کے مطابق اجلاس میں چیئرمین باجوڑ یوتھ جرگہ کےساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر گل افضل آل تاجربرادر کے صدر شاولی خان اور سابق چیئرمین فرمان اللہ،شوکت اللہ،سید صدیق اکبر جان بھی شریک تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.