ٹرائبل یوتھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی اور یوتھ آف باجوڑ آپ کو تعلیمی سہولیات مہیا کریگی۔

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) ٹرائبل یوتھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی اور یوتھ آف باجوڑ کے زیر اہتمام فری ایجوکیشن پروگرام کے انٹرویوز  پشاور میں ہوئے۔ جس میں قبائلی علاقوں سے کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیا ۔ محب اللہ فنانس سیکٹری یوتھ آف با جوڑ اینڈ سیئنر وائس صدر ٹرائبل یوتھ ڈویلپمنٹ سوسا ئٹی نے بتایا کہ  انٹرویو سیشن کے پہلے مرحلے میں 22طلباء کو فری ایجوکیشن کے لئے منتخب کیا گیا جن کو پشاور کے بہترین کالجز میں فری ایڈمیشن مل گیا۔سوسائٹی کے رہنماو محب اللہ باجوڑی خان بہادروزیر,عیسی خان اورکزئی,حنیف وزیر نے کہا کہ ہمارا مشن غریب طلباء کو سپورٹ دینا ہے انھوں نے کہا کہ رواں ماہ فری لینگویج اور کمپیوٹر اکیڈمی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.