صوبائی وزارت ملنے کے بعد ایم پی اے انورزیب خان کا باجوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال

0

باجوڑ(باجوڑ نیوز)  صوبائی وزارت ملنے کے بعد ایم پی اے انورزیب خان کا باجوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال ، جگہ جگہ استقبالیہ دروازے بنائے گئے جبکہ ہار بھی پہنائے گئے اور سینکڑوں گاڑیوں کے قافلہ میں طورغنڈئی سے آبائی گاوں راغگان لایاگیا۔ باجوڑ کے حلقہ پی کے100سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے انورزیب خان نے جمعرات کے دن صوبائی وزیر کے حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد جمعہ کے دن باجوڑ پہنچے ۔ جہاں باجوڑ کے سرحدی مقام طورغنڈئی پر ہزاروں لوگ اُس کے استقبال کیلئے موجود تھے جبکہ مختلف جگہوں پر استقبالیہ دروازے بھی لگائے گئے تھے ۔ بعد ازاں انورزیب خان کوسینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے ایک بڑے قافلے میں طورغنڈئی سے آبائی گاؤں راغگان لایاگیا ۔ جبکہ راغگان میں اُس کے رہائشگاہ پر بھی سینکڑوں لوگ استقبال کیلئے موجودتھے ۔ اس موقع پر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انورزیب خان نے شاندار استقبال پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں عوام کے بھرپور خدمت جاری رکھوں گا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.