ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ باجوڑ کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم

0

باجوڑ(باجوڑ نیوز) ۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ باجوڑ میں ہفتہ صفائی کے آغاز پر ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج باجوڑ محمد طارق نے شرکت کی۔تقریب میں ضلع باجوڑ کے تمام جج صاحبان،بارایسوسی ایشن،تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے نمائندوں اور عدالت کے ملازمین نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سیشن جج باجوڑ محمد طارق اور دیگر شرکاء نے آگہی کے لیے صفائی کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دنیا بشمول پاکستان کی بڑھتی ہوئی آلودگی کے تناظر میں ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ صفائی ایک صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے۔ ہمارے دین اسلام کے بنیادی احکامات میں صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا ہے جس سے اس کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔تقریب کے اختتام پر تمام جج صاحبان،بار ایسوسی ایشن، محکمہ تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے نمایندوں اور عدالت کے ملازمین نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.