ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں آئی سی آر سی کے تعاون سے بین الاقوامی معیار کے ایمرجنسی وارڈکا باقاعدہ افتتاح کیا

0

باجوڑ (باجوڑنیوز ) تفصیلات کے مطابق آئی سی آر سی کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار کے ایمرجنسی کی تزئین و آرائش اور جدید آلات کے تنصیب کے بعد باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی، ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل، سیکرٹری گوڈگورننس ڈاکٹر حمیدالرحمان، یوتھ آف باجوڑ چیئرمین ریحان زیب خان سمیت ہسپتال کے دیگر منتظمین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض خان شیرپاؤ نے کہا کہ جدید ایمرجنسی کے قیام سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ یہاں ایمرجنسی مریضوں کی شرح کافی زیادہ ہے اس لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کی ایمرجنسی کو بہتر بنانا انتہائی ضروری تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخواہ علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی پر خطیر فنڈز خرچ کر رہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں تمام طبی سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بھی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے سرکاری ہسپتالوں میں جدید میڈیکل آلات اور مشینری بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ڈی ایچ کیو ہسپتال خارکی ایمرجنسی سٹیٹ آف دی آرٹ بن چکی ہے ۔ایمرجنسی میں تمام بیڈز ، مشینری اور دیگر آلات اعلی اور جدید معیار کے فراہم کئے گئے ہیں۔جس سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد فیاض شیرپاؤ حکومت خیبر پختونخواہ صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور طریقے سے کوشاں ہے تاکہ لوگوں کو علاج معالجے کی بروقت اور اعلی معیار کی سہولیات فراہم کیں جاسکے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ایم ایس خان ہسپتال وزیر خان صافی نے آئی سی آر سی کی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.