تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی تحصیل سالارزئی کے سینئر ارکان نے موجودہ ایم این اے سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی بے سر و سامانی کے حالات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے دن رات محنت کر کے تحصیل سالارزئی میں ایم این اے گل ظفر خان کو اتنے ووٹ دلوائیں جو کسی کے سوچ میں بھی نہیں تھا۔کیونکہ سالارزئی قوم کے اپنے سلارزئ سے تعلق رکھنے والے مضبوط امیدواران سید اخون زادہ چٹان۔ شہاب الدین خان اور مولانا وحید گل کے صورت میں میدان کار زار موجود تھے لیکن پی ٹی آئی سالارزئی کے ورکرز کے دن رات محنت کے وجہ سے یہ ممکن ہوا کہ ہمارے امیدوار کو کامیای نصیب ہوئی۔ اب دو سال کے طویل اور صبر آزما انتظار کے بعد سلارزئ پی ٹی آئی کے ورکرز اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ گل ظفر خان جن کو ہم نے الیکشن میں سپورٹ کرکے کامیاب بناکر ایوان بالا تک اپہنچا دیا لیکن انہوں نے بدلے میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اگر ان کو کوئی سمجھاتا ہے کہ تحصیل سالارزئی کے ورکرز کے شکایات کا ازالہ صرف انورزیب خان کے ذمہ داری ہے تو یہ انکے بھول اور ناسمجھی ہے انورزیب خان سے جتنا کچھ ہوسکتا ہے وہ کررہے ہیں گل ظفر خان کو ہم اراکین پارٹی ایک بار یاد دلاتے ہیں کہ اب بھی موقع ہے سالارزئی ورکرز تحفظات دور کرلیں بصورت دیگر ہم آخری حد تک جاسکتے ہیں ۔