باجوڑ کے واحد گرلزکالج تا حال تعلیم دینے میں ناکام

0

باجوڑ(باجوڑنیوز) باجوڑ کے واحد گرلز ڈگری کالج جوکہ خار میں واقع ہے میں پچھلے سال B. Sc ختم کرکے چار سالہ BS پروگرام شروع کیا گیا جو کہ تاحال کسمپرسی کا شکار ہے اور اس میں کمیسٹری اور فزکس وغیرہ کے کلاسز ابھی تک شروع نہیں ہو سکی۔ سینکڑوں ایف ایس سی پاس بچیاں دو سال داخلہ لینے سے محروم رہیں۔ حکومت فزکس و کمسٹری وغیرہ کے کلاسز جلد از جلد شروع کرے، بصورت دیگر علاقے میں خدا نخواستہ مادر میلیٹنسی کا ایک نیا دور شروع ہو جائگا جو کہ مستقبل میں پورے مملکت خداداد کیلیۓ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ پاک فوج سے بھی استدعا ہے کہ اس سلسلے میں اپنی پوری اثر و رسوخ استعمال کریں کیونکہ سیاسی حکومتوں سے اب قبائلی عوام تقریباً مایوس ہو چکے ہیں۔ سیاسی حلقے زیادہ تر اپنے سیاسی شہرت کے چکر میں مشغول رہتے ہیں۔ باجوڑ میں لڑکیوں کی تعلیم میں کافی رکاوٹیں ہیں اور سب رکاوٹوں کو جب عبور کرکے بچیاں کالج لیول تک پہنچ جاتی ہیں تو اول تو کالجز نہیں ہیں اور صرف ایک کالج ہے جوکہ خار مرکز میں واقع ہے ۔ اس میں بھی سٹاف نہ ہونے کیوجہ سے بچیوں کا قیمتی وقت ضائع ہوجاتاہے ۔ اس میں سٹاف فراہم کرکے بی ایس فزکس اور کیمسٹری کے کلاسز کا آغاز کیاجائے ۔ خدا راں باجوڑ کے غریب بچیوں پر رحم کرکے باجوڑ گرلز ڈگری کالج میں کمسٹری اور فزکس وغیرہ کے کلاسز جلد از جلد شروع کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.