واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے ایک نئے وال پیپر فیچر کو جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق مقبول میسجنگ اپلیکشن کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں نئی اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔بیٹا ورژن کو بیٹا ٹیسٹر گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوٖڈ کرسکتے ہیں۔اس اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ نے اسٹوریج یوزایج سیکشن کے ایک بگ کو فکس کیا گیا جو ایپ کو کریش کرنے کا باعث بن رہا تھا۔مگر اپ ڈیٹ کی خاص بات ایک نیا فیچر وال پیپر ڈیمنگ ہے جو صارفین کو چیٹ وال پیپر کو دھندلا کرنے میں مدد دے گا۔یہ فیچر چیٹ وال پیپر ایڈیٹنگ اسکرین میں نیچے موجود ہوتا ہے اور سلائیڈر کی مدد سے صارفین اپنی پسند کے مطابق وال پیپر کو دھندلا یا کم نمایاں کرسکتے ہیں۔ مگر یہ واحد وال پیپر فیچر نہیں جس پر واٹس ایپ کی جانب سے کام کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل بیٹا اپ ڈیٹ میں یٹ وال پیپرز آف ڈوڈل نامی فیچر سامنے آیا تھا۔اس فیچر کے تحت صارفین ڈیفالٹ چیٹ وال پیپر ہر ڈوڈلز کا اضافہ کرسکیں گے اور صارفین ہر چیٹ ونڈو پر ایسا کرسکیں گے۔خیال رہے کہ یہ دونوں فیچرز کب تک صارفین کو دستیاب ہوں گے ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔