باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ سیدصدیق اکبر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواپاس بارڈر سمیت ضلع باجوڑ میں لیٹئی پاس، غاخے پاس بارڈر عوام کے تجارت لے لئے کھول دیا جائے جس سے باجوڑ سمیت پورے ملک میں معیشت کو قابل قدر حد تک اضافہ ہوسکتاہے، انہوں نے مزید کہا ناواپاس بارڈر تک روڈ کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا جائے ، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ بارڈرزکو عوام کے خاطرخواہ مفادات کی خاطر کھول دیا جائے۔