جمعیت علماء اسلام باجوڑ کے وفد کامولانا فضل الرحمن سے ملاقات

0

باجوڑ (باجوڑنیوز) تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ سے ایک وفد جو امیرضلع باجوڑ سابقہ سنیٹر مولانا عبدالرشید کی قیادت میں تھا ۔ وفد نے مولانا فضل الرحمن کو باجوڑ میں عنقریب منعقد ہونے والی "مفتی سلطان محمد شہیدکانفرنس” میں شرکت کی دعوت دی اور ساتھ مولانا سے درخواست کی کافی عرصہ ہوا ہے کہ باجوڑ کا وزٹ نہیں لگایا ہے یہاں کے عوام آپ کے زیارت کی متمنی ہیں ، مولانا فضل الرحمن نے وفد کو یقین دہائی کرائی کہ مشاورت سے وقت نکالیں گے اور باجوڑ کے عوام کےپاس جائیں گے، وفد نے مولانا کو یقین دلایا کہ ہم قبائلی عوام آپ کے ساتھ ہیں آپ نے پہلی بھی ہماری حقوق کے لئے اپنے کوششیں کی ہیں اور ہماری امید ہے کہ مزید بھی ہماری حقوق کے جنگ لڑیں گے۔ ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ وفد نے مولانا کو یقین دلایا کہ آنے والی الیکشن میں ہمارےعلاقے میں تمام سیٹیں جمعیت کے منتخب کردہ امیدوار کی ہوگی ان شاء اللہ۔ وفد میں جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ضلع باجوڑ مولانا محمدلائق کے علاوہ  جمعیت علماء اسلام باجوڑ کے سنئیر رہنماء حاجی سید بادشاہ ، مولانا فضل عظیم، سالارانصارالاسلام قبائل مولانا عبدالسلام،  حاجی مجاہدین  پریس سیکٹری جمعیت علماء اسلام باجوڑ ، عمران ماہر جنرل سیکٹری تحصیل خار، مولانا اکبر خان ، نعیم جان  ودیگر شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.