باجوڑ (باجوڑ نیوز) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے نتیجے میں جہاں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے وہاں تعلیمی اداروں میں بھی درس و تدریس کا سلسلہ گزشتہ کئی ماہ تک معطل رہا۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی آنے کے بعد حکومت کی طرف سے لاک ڈان میں نرمی کر دی گئی اور گھروں تک محدود بچے آج آخر کار سکولوں میں پہنچ گئے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ضلع باجوڑ میں آج تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں اور طلبہ کی سکولوں کو واپسی ہوگئی ہے۔ اس موقع پر سکولوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔حکومت پاکستان کے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کے ضابطہ کار یعنی ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے باجوڑ سول انتظامیہ کی طرف سے بھی تمام سکولوں میں کرونا وبا کی پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے گئے جس میں تمام کلاسوں کی سیناٹائیزیشن کی گئی ہے ضلع باجوڑ میں سکولوں کے بچے سماجی فاصلوں کو قائم رکھتے ہوئے آج پڑھائی میں مصروف رہے ۔ سکولوں کیعملے نے طلبہ کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے نشانات لگائے تاکہ طلبہ کو کورونا وائرس کے خطرے سے بچایا جا سکے۔ اساتذہ بھی سماجی فاصلے کے اصولوں کی پیروی کے لیے بچوں کی مدد میں پیش پیش ہیں۔ٹیچرز اور طلبہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ماسک بھی پہن رکھے تھے ۔کلاس رومز میں بچوں کے داخلے کے وقت ان کے ہاتھوں کو سینٹیائز کیا گیا باجوڑ ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی وجہ سے پرائیوٹ سکولز مالکان نے بھی کرونا وبا کے دوران چھ ماہ کی چھٹیوں کی آدھی فیس معاف کر دی ہے طلبہ کے تعلیمی اداروں میں واپسی پر آج پہلے دن کے موقع پر فرئینٹر کور نارتھ باجوڑ کے اہلکار اور سول انتظامیہ کے نمائندے طلبہ کو خوش آمدید کہنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے پھولوں اور پاکستانی پرچم کے ساتھ انکا استقبال کرتے ہوئے نظر آئے۔