چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔عبد اللہ عبداللہ کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی۔ چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ آج 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وفدکے ہمراہ پاکستان آئیں گے جس میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان شامل ہوں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کاکہنا ہےکہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان کے مطابق چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد میں خطاب بھی کریں گے، عبد اللہ عبداللہ کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے کا موقع ملے گا۔
افغان مفاہمتی کونسل امن لانے کے لئے ایک بار پھر متحرک
You might also like