وزیراعظم عمران خان نے جنگ کے بعد کے افغانستان کو تعمیرنو اور اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان سے افغانستان کی اعلیٰ کونسل برائے قومی مفاہمت کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغان امن عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے دورے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہو گا۔