عمران خان نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا توہین رسالت کا مسئلہ مل کر حل کرنے کا پیغام

0

وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان نے توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ متحد ہوکر دنیا کو واضح پیغام پہنچائیں۔ وزیراعظم نے لکھا کہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کریں، مغربی دنیا میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر نظر آرہی ہے، آج ہم امت مسلمہ میں بڑھتی تشویش اور بے چینی کا سامنا کررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہمیں مغرب کو بتانا ہوگا کہ اس گستاخی کی وجہ سے کتنے دکھی ہیں۔ خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔پاکستان نے بھی فرانس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور گزشتہ روز پارلیمنٹ سے مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی ہے جبکہ پاکستان نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.