عمرہ پر جانے والے غیر ملکی کیا کریں گے آپ بھی جان لیں

0

 سعودی حکومت نےکورونا وبا کے بعد پہلی مرتبہ غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دی ہے جس  کا سلسلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔ سعودی عرب میں مقیم شہریوں کے بعد اب بیرون ملک سے غیر ملکی باشندوں کی مکہ اور مدینہ آمد کا سلسلہ بھی اگلے ماہ کی پہلی تاریخ سے شروع ہوجائےگا۔سعودی حکومت کی جانب سے 4 اکتوبر کو 30 فیصد گنجائش کے ساتھ ملک کے اندر سعودی شہریوں اور سعودیہ میں مقیم افراد کے لیے عمرہ ادائیگی کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ 18 اکتوبر کو مملکت کی جانب سے گنجائش بڑھاتے ہوئے75 فیصد گنجائش کا اعلان کیا گیا۔اگر آپ بھی جلد ہی بیرون ملک سے عمرہ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہونے جارہے ہیں تو سعودی وزارت مملکت کے بیان کردہ قواعد وضوابط کے مطابق درج ذیل 5 سوالات کے جوابات سے آپ کی آگاہی ضروری ہے۔وزارت حج وعمرہ کے جاری کردہ قواعد وضوابط کے مطابق آپ کو لائسنس یافتہ عمرہ کمپنی یا ٹریول ایجنٹ سے اپنا عمرہ پیکج بک کروانا ہوگا۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق زائرین کے لیے محفوظ سہولیات سے آراستہ ماحول کی فراہمی کے لیے حکومت دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔طبی پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر سے آراستہ منظور شدہ منصوبے کے مطابق نیشنل ائیر لائن کیرئیر، سعودی ائیر لائن میں ضروری سیٹوں کی گنجائش فراہم کرنے سے متعلق بھی کام کیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.