ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 12 افراد جاں بحق

0

بحیرہ ایجیئن میں آنے والے زلزلے نے ترکی اور یونان کے جزیرہ ساموس میں تباہی مچادی اور اب تک 14  افراد کے ہلاک ہونے اور 500 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی اناطولو کے مطابق 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ اب تک 12 افراد کے ہلاک اور  522 کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ  ترک شہر ازمیر متاثر ہوا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے یونان، بلغاریہ اور مصر تک محسوس کیے گئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلہ بحیرہ ایجیئن میں آیا جس کے جھٹکے ترکی اور یونان دونوں ممالک کے ساحلی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے  جبکہ شہر کے وسطی علاقے میں ایک عمارت بھی منہدم ہوگئی جبکہ مجموعی طور پر 17 عمارتوں کے گرنے کی اطلاعات ہیں۔ اب تک ملبے تلے دبے 72 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.