14 دن میں صرف ایک عمرے کی اجازت ہوگی۔ سعودی حکومت

0

سعودی حکومت نے ایک عمرے کی ادائیگی کے بعد دوسرے عمرے کے لیے 14 روز کا وقفہ لازمی قرار دے دیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت زائرین کو کورونا سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے جس کے تحت زائرین کو 14 روز میں صرف ایک عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق زائرین کو ایک بار عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے لازمی طور پر 14 روز کا وقفہ لینا ہوگا تاکہ اس دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کے تحت دوسرے افراد کو عمرے کی ادائیگی کا موقع مل سکے۔سعودی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ زائرین کی صحت کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت ایسے دستیاب مقامات کا جائزہ لے رہی ہے جنہیں زائرین عمرہ کی ادائیگی کے لیے استعمال کرسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.