سی ایس ایس امتحانات 2021 کیلئے رجسٹریشن شروع، آخری تاریخ 13 نومبر 2020

0

سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2021 کے امتحانات کے لیے ملک بھر میں رجسٹریشن کا آغاز آج سے ہوگیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر سے تمام تر امیدوار جو سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ 5 اکتوبر 2020 سے آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق طلبہ سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کے لیے فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) پورٹل پر درخواست جمع کرا سکتے ہیں جب کہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر ہے۔ ذرائع نے کہا کہ درخواست دہندگان کو لازمی دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست کی ہارڈ کاپی فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے ہیڈ کوارٹر میں 13 نومبر 2020 سے پہلے جمع کروانا ہوگی۔واضح رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات 18 فروری 2021 سے ملک کے 19 شہروں میں ہوں گے جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، فیصل آباد، گلگت، گوجرانوالہ، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، لاڑکانہ، ملتان، مظفر آباد، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شامل ہیں۔گریجویشن میں سیکنڈ ڈویژن رکھنے والے 21 سے 30 سال کے بعد مرد و خواتین بشمول خصوصی افراد امتحانات دینے کے اہل ہوں گے جب کہ خصوصی افراد کے لیے عمر میں 2 سال کی رعایت ہوگی۔سی ایس ایس 2021 کے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طالبات اس ویب سائٹ سے http://www.fpsc.gov.pk/  فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.