رنگ گورا کرنے والی نقصان دہ کریموں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ زرتاج گل

0

وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی نقصان دہ کریموں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت زرتا ج گل کاکہنا تھا کہ متعدد رنگ گورا کرنے والی کریمیں جلدکے لیے بہت نقصان دہ ہیں، ایسی کریموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔زرتا ج گل کاکہنا تھاکہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو احساس کمتری میں بھی مبتلا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس کمپنیوں کے پاس 2020 تک کا وقت ہے کہ وہ اپنی مصنوعات سے پارے(مرکری) کا استعمال نکال دیں یا ان کا استعمال عالمی معیار کے مطابق کیا جائے۔ وزیر مملکت کاکہنا تھا کہ مرکری ایک نقصان دہ کیمیکل ہے، اور اس کی زیادتی بہت خطرناک ہے، ‘مینا مارٹا کنونشن’ کے تحت پاکستان کو ہم مرکری فری  بنا ئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں بھی مرکری فری آلات متعارف کرائے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.