20 سال کی جنگ محض 20 دن میں ختم نہیں کرسکتے، افغان صدر

0

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری 20 سال کی جنگ محض 20 دن میں ختم نہیں کی جاسکتی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم 20 سال کی جنگ کو محض 20 دن میں ختم نہیں کرسکتے’۔انہوں نے کہا کہ طالبان جرات کا مظاہرہ کریں اور قومی جنگ بندی کا اعلان کریں۔قبل ازیں اشرف غنی نے ایک لیکچر کے دوران کہا کہ ’افغانستان کا طویل تنازع بندوق کی آڑ میں نہیں، مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہے۔انہوں نے افغان حکومت اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کے آغاز کے تین ہفتوں بعد، سفارتکاروں اور ماہرین تعلیم کے ایک ہجوم کے سامنے کہا کہ ‘کوئی بھی آپ کو مٹا نہیں سکتا ہے’۔اس سے قبل افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ دونوں اطراف کے ضابطہ اخلاق پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.