زیادتی کے مجرم کو چوک پر لٹکایا جائے۔ علی محمد خان

0

 جب  تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔ چارسدہ میں ڈھائی سالہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے خلاف پشاور اور چارسدہ میں احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان مقتول بچی کے پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ جب تک ریپ کرنے والوں کو چوک پر نہیں لٹکایا جاتا ایسے جرائم کا خاتمہ نہیں ہوسکتا۔خیال رہے کہ چارسدہ میں ڈھائی سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ کھیتوں سے ڈھائی سالہ بچی کی لاش ملی جسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر قتل کردیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.