فیفٹ کے نام پرمنظور وقف املاک قانون منسوخ کیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق

0

سینیٹر سراج الحق نے ایف اے ٹی ایف کے نام پر منظورکردہ اسلام آباد علاقہ جات وقف املاک ایکٹ 2020کے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حوالے سے اس قانون کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔ نوٹس سینیٹ کے قواعد وضوابط مجریہ 2012کے قاعدہ 94کے تحت جمع نوٹس کے اغراض ومقاصد میں لکھا گیا موجودہ قانون مساجد، دینی مدارس اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے قائم دیگر اداروں پر غیر ضروری قواعد و ضوابط لاگو کر کے ان اداروں کے لیے املاک وقف کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے جوکہ سراسر ایک اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کے بھی منافی ہے۔علاوہ ازیں منصورہ میں سیالکوٹ کے اہم سیاسی و سماجی رہنما حافظ خاور مرزا کی سیکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر خطاب میں سراج الحق نے کہا وزیر اعظم دوسال میں صرف سونامی لانے کا اپنا وعدہ پورا کرسکے ہیں،حکمرانوں نے پاکستان کے عزت ووقار کو نیلام کردیا ہے، پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ اور پی ٹی آئی  میں ا یک کلب کے لوگ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.