معروف عالم دین اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولاناڈاکٹر عادل خان قاتلانہ حملے میں شہید

0

وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے اور مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان ویگو گاڑی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال روانہ کیا گیا۔ لیاقت نیشنل اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا عادل خان اسپتال لائے جانے کے دوران انتقال کر چکے تھے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق مولانا عادل خان کو دو گولیاں لگیں۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق مقصود نامی شخص کی میت جناح اسپتال کی ایمرجنسی پہنچائی گئی ہے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عادل خان جامعہ فاروقیہ کے مہتمم تھے اور مولانا سلیم اللہ خان کے صاحبزادے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.