تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے یہ درندہ گرفتار ہوگیا، ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے۔ موٹروے ریپ کیس کا مرکزی ملزم عابد ایک ماہ تک فرار رہنے کے بعد فیصل آباد سے گرفتار ہوگیا۔ ملزم کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایسے درندوں کو سرعام پھانسی دے کر عبرت کا نشان بنانا چاہیے، سخت سے سخت سزاؤں کا ایک جامع قانون تیار کرلیا گیا ہے اور جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔