گوجرانوالا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا، بلاول بھی پہنچیں گے، کائرہ

0

 اب ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،جس میں حکومت پرعدم اعتمادکیا جائےگا، رانا ثناء اللہ۔ مسلم لیگ ن  پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کاکہنا ہےکہ جتنی چاہےگرفتاریاں کرلیں عوام گوجرانوالا جلسے میں پہنچیں گے۔ لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کاکہنا تھاکہ 16اکتوبرکا جلسہ ان کے اوپر بہت بھاری ہے، اب ہر شہر میں عوامی ریفرنڈم ہوگا،جس میں حکومت پرعدم اعتمادکیا جائےگا۔  رانا ثناءاللہ کاکہنا تھاکہ اگر عوامی ریفرنڈم کو نہ ماناگیا تو عوام کا سیلاب اسلام آباد جائےگا اور جب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) استعفوں کا فیصلہ کرے گی تو سب اس پر عمل کریں گے۔دوسری جانب ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے قیادت میں لیگی وفدکی ڈپٹی کمشنر گوجرانوالا سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیرکاکہنا تھاکہ ضلعی انتظامیہ ابھی تک فیصلہ کرنے سے معذور ہے،گوجرانولا میں کارنرمیٹنگ بھی ہوگی اورجلسہ بھی ہوگا۔ ان کاکہنا تھاکہ  اجازت کے بغیرکارنرمیٹنگ یاجلسہ کرنے پر پابندی کا حکم نامہ پولیس گردی ہے،  ووٹ چور حکومت عوام کی آواز کو نہیں دباسکتی۔ رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالا جلسہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری بڑے جلوس کے ساتھ لالہ موسٰی سے گوجرانوالا پہنچیں گے،گوجرانوالاسے شروع ہونے والی پی ڈی ایم کی تحریک منطقی انجام تک پہنچے گی۔ خیال رہےکہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف باقاعدہ تحریک کا آغاز 16 اکتوبر کو گوجرانوالا سے ہورہا ہے۔ادھرحکومت نے اپوزیشن کے جلسوں میں رکاوٹ کے بجائے اجازت دینےکافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سمجھتی ہےکہ اپوزیشن جلسے کرکےخودکو بے نقاب کرے گی کیونکہ وہ شہریوں کوگھروں سے باہرنکالنے میں کامیاب نہیں ہوپائےگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.