ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہو تا ہے جو آج سب کا ہو رہا ہے۔ مریم نوازشریف

0

کہتے ہیں ادارے ایک پیج پر ہیں، عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہيں لگتی: مریم نواز  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے  آپ کہتے ہیں سارے ادارے ایک پیج پر ہیں لہٰذا عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہيں لگتی۔  گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  حساب کتاب صرف عوام کو کرنا ہے، آٹا بھی چوری ہوتا ہے اور مارکیٹ سے غائب ہوتا ہے، پہلے غائب کردو اور  پھر قیمتیں بڑھاکر مارکیٹ میں لے آؤ ، یہ ہمیں سسیلین مافیا کہتے تھے، اب پتا چلا ہے مافیا کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے مارے عوام کا مقدمہ لے کر آئی ہوں،  میں آج تاجروں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہو تا ہے جو آج سب کا ہو رہا ہے، آج کاروبار کو تالے نہیں لگے ہوئے؟ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے مزید کہا کہ میں آج آپ کے پاس میڈیا کی زبان بندی کا مقدمہ لے کر آئی ہوں ، آج میڈیا کو جکڑا ہوا ہے اس لیے تمہاری کرپشن کی بات نہیں ہوتی، جو لوگ سچائی کے ساتھ چلتے تھے انہیں نوکریوں سے نکلوادیا گیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کی سڑکوں پر رل رہی ہیں، ان کا مقدمہ لے کر آئی ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.