افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ سیاسی جماعت حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے جہاں وزارت خارجہ کے سنیئیر حکام نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔وزرات خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گلبدین حکمت یار کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، افغانستان میں قیام امن کیلئےجاری بین الافغان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کا امن و استحکام، افغانستان میں مستقل امن سے مشروط ہے، پاکستان خلوص نیت سے افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کررہا ہے۔ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی موجود تھے۔ گلبدین حکمت یار کا دورہ پاکستان 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا اور وہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان امن مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے بھی پاکستان کا اہم دورہ کیا تھا۔
افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یارکا پاکستان آمد۔
You might also like