ریڈیو سینکڑوں ملازمین کاسپریم کورٹ کے باہر احتجاج

0

ریڈیوپاکستان کا سالانہ بجٹ 7 ارب روپے ہے لیکن بجٹ کابہانہ بناکر ہمیں نکالا گیا۔ وفاقی حکومت نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن سے 749 ملازمین کو برطرف کردیا۔ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جب کہ احتجاج میں خواتین بھی شریک تھیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ریڈیوپاکستان کا سالانہ بجٹ 7 ارب روپے ہے لیکن بجٹ کا بہانہ بناکر ہمیں نکالا گیا، حکومت نے نوکریوں کا وعدہ کرکے 749 خاندانوں کو لاوارث کردیا۔ریڈیو پاکستان کے احتجاج میں مسلم لیگ( ن) کے رہنما احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی بھی پہنچے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے التجا ہے کہ ملازمین کی برطرفی کا ازخود نوٹس لیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا اور دھرنا بھی دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.