سرگودھا میں 15سال قبل فوت ہونیوالے تاجر کیخلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج

0

 پولیس جب ملزم کی گرفتاری کیلئے گئی تو انکشاف ہواکہ تاجرتو 15 سال پہلے گزر چکا ہے،سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 سال قبل انتقال کرجانے والے تاجر کے خلاف گھی اور چینی ذخیرہ کرنےکا مقدمہ درج کرادیا۔ پرائس مجسٹریٹ سرگودھا راجہ لیاقت حیات کی مدعیت میں سرگودھا کے تاجر خواجہ سلیم کے خلاف گھی اور چینی ذخیرہ کرنے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ریل بازار میں گھی اور چینی کاکاروبار کرنے والےگودام کے مالک خواجہ سلیم نے ذخیرہ اندوزی کررکھی تھی اور پوچھنے پر اس نے معقول جواب نہیں دیا۔ تھانہ سٹی پولیس جب ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تو انکشاف ہواکہ جس تاجر کے خلاف ذخیرہ اندوزی کا مقدمہ درج کیاگیا ہے وہ تو 15 سال پہلے گزر چکا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا عمر دراز گوندل کاکہنا ہے کہ تاجر کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصیح کر دی گئی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.