کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ کی پابندیوں کے بعد پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی 2 پروازیں حجاز مقدس پہنچ گئیں۔ اسلام آباد اور لاہور سے 96 عمرہ زائرین جدہ پہنچے جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔ قرنطینہ کے دوران زائرین کو کھانے پینے کی ساری سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور قرنطینہ میں 3 دن مکمل ہونے کے بعد زائرین گروپ کی شکل میں عمرہ اداکریں گے۔معتمرین کا مملکت میں مدتِ قیام 10 روز کا ہوگا اور زائرین کو خصوصی بسوں میں مدینہ منورہ سے لے جایا جائے گا۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث عمرہ کی ادائیگی روک دی گئی تھی اور تقریباً 7 ماہ بعد گزشتہ ماہ میں عمرے کا آغاز کیا گیا تھا جس میں مملکت میں موجود افراد شرکت کرسکتے تھے۔تاہم کل سے غیر ملکی معتمرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
الحمد للہ کورونا کے وباء کے بعد پاکستان سے پہلی مرتبہ عمرہ زائرین حجاز مقدس پہنچ گئے
You might also like