امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دے دیا ، کہا کہ اب گھر واپسی کا وقت ہے۔بطور قائم مقام وزیر دفاع نامزدگی کے بعد امریکی مسلح افواج کے نام پہلے پیغام میں کرسٹوفر ملر نے کہا کہ تمام جنگیں ختم ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل تیز کریں گے۔ ملر کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا سب کچھ دیا، اب گھر واپسی کا وقت ہے۔ خیال رہے کہ صدارتی انتخاب میں شکست کا سامنا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 9 نومبر کو اپنی کابینہ میں شامل وزیر دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے فارغ کردیا تھا اور ان کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع مقرر کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں مارک ایسپر کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کے لیے شکر گزار ہیں۔
ہمارے فوجیوں گھر واپس بھاگ کر آجاو ۔امریکی وزیر دفاع
You might also like