نومنتخب امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور ری پبلکن اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہےکہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو اموات زیادہ ہوسکتی ہیں جتنی جلد اختیارات ملیں گےاتنی جلدکورونا ویکسین پرکام شروع ہوگا۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر واضح اکثریت حاصل ہے تاہم اب تک سرکاری سطح پر انتخابی نتائج کا اعلان نہیں ہو سکا ہے۔دوسری جانب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب امریکی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میرے لاکھوں ووٹ مخالف کے کھاتے میں ڈالے گئے۔
ٹرمپ ا ختیارات کی منتقلی میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ جوبائیڈن
You might also like