پاکستان اپنا مذہبی شناخت ختم کرے ورنہ اس کا کوئی مستقبل نہیں: نوم چومسکی

0

دنیا کے معروف دانشور پروفیسر نوم چومسکی نے بزریعہ ویڈیو لنک کراچی کی نجی یونیورسٹی میں لیکچر دیا۔ نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کیے ہوئے 20 سال ہوگئے، پاکستان میں بظاہر نظام تعلیم سے سائنس غائب ہوچکی،  گرپاکستان مذہبی توہمات کی دنیا سے باہر نہیں آئے گا تو اس کا کوئی مستقبل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نسلوں کو ان سوالوں کا سامنا ہے جو انسانی تاریخ میں کبھی ظاہر نہیں ہوئے اور یہ سوالات ایک بوجھ اور چیلنج ہیں۔ نوم چومسکی نے خبردار کیا کہ دنیا میں جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، اگر اقدامات نہ کیے تو ماحولیاتی تباہی کا خطرہ بھی سر اٹھائے کھڑا ہے، جنوبی ایشیا کو ماحولیاتی تبدیلی سے جڑے خطرات کا سامنا ہے۔کورونا کے حوالے سے دانشور کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کی وبا سے بہت مہنگی اور ناگزیر قیمت چکا کر نکلیں گے، جنوبی کوریا نے کورونا وائرس کا اچھا مقابلہ کیا لیکن امریکا، بھارت اور برازیل نے کورونا کے خلاف اچھے اقدامات نہیں کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی عوام دائیں بازو کی طرف سے پروپیگنڈا کا شکار ہوئی، چین کی ویکسین ٹیسٹ کے اہم مراحل میں ہے، چینی ویکسین پہلے دستیاب ہوسکتی ہے، امریکی حکومت چینی اقدامات کو نیچا دکھارہی ہے۔نوم چومسکی نے خدشے کا اظہار کیا کہ ٹرمپ متبادل حکومت بناسکتے ہیں جبکہ  مودی کی قیادت میں بھارت میں سیکولرازم کو خطرہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.