وفاقی وزارت داخلہ نے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فروری کے وسط میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائرکٹریٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ 16 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
You might also like