خیبرپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن انتخابات مکمل

0

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ممبرصوبائی اسمبلی نثاراحمدمہمند خیبرپختونخوابیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ،ظفرعلی خان صدر،حاجی امجد خان جنرل سیکرٹری اور صداقت شاہ خزانچی منتخب ہوگئے ہیںتمام عہدیداروں کاانتخاب متفقہ طورپر آئندہ چارسالوںکے لیے کیاگیاہے۔پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی طرف سے پرویز بٹ ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی طرف سے سید سلطان شاہ اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی طرف سے شفقت اﷲ نے بطور ابزرور شرکت کی ۔ صوبائی بیڈمنٹن ایسوس ایشن کے انتخابات گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جس میں متفقہ طور پر نثار محمد کو چیئر مین ، ظفر علی خان کو صدر ، سابق ایم پی اے شاہ حسین سینئر نائب صدر،نائب صدور میں بلال خان ، اشفاق، اختر رسول ، الطاف ملک ،عامر تحسین اور بشرہ شامل ہیں ، حاجی امجد خان جنرل سیکرٹری ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری میں اسماعیل یوسفزئی ، فدا محمود ، خزانچی صداقت شاہ ،ایگزیکٹو باڈی میں کاشف ، عامر ، عمیر شاہ ، افضل خان ، یحیٰ خان ، محسن آفریدی ، شاہد رسول، علائو الدین اور سنبل عالم شامل ہیں ۔ انتخابات میں قبائلی اضلاع سمیت خیبرپختونخوا کے 20 اضلاع کے عہدیداروں نے شرکت کی ، جن میں ظفر علی خان ، یحیٰ سوات، کاشف نواز (بنوں) اشفاق خان (بونیر) فواد ، شعیب (ہری پور) بلال (مردان)طارق، شیر افضل(نوشہرہ) علائو الدین (ہنگو) اختر رسول، ابو زر( خیبر) دلفراز، اکرام ( مہمند)لیاقت علی،احمد حان ( باجوڑ) محسن شاہ ( شمالی وزیرستان)ابصار شاہ ،سردار زیب ( شانگلہ) اسماعیل خان ( صوابی) مغل ( چترال)شاہد رسول ( لکی مروت) الطاف ملک چارسدہ ، عامر تحسین ، عبداﷲ( کرک)عمیرشاہ ، ابرار حسین ( کوہاٹ) امجد ( کرم) امجد خان ، انور اﷲ خلیل اور صداقت شاہ ( پشاور) ۔ اس موقع پر نومنتخب صدرظفراللہ خان اورسیکرٹری امجدخان نے میڈیا سے بات چیت کرتے کہاکہ الحمداللہ اس وقت قومی وبین الاقوامی مقابلوںمیںہمارے صوبے کے بچے چھائے ہوئے ہیںانڈر19,17انڈر13کے علاوہ جونیئرسطح کے تمام مقابلوںمیںہمارے بچے نمبرون ،اورنمبر ٹوہیںجبکہ سنیئر مقابلوں میں بھی ہمارے بچوںکاکوئی ثانی نہیںہے اللہ نے چاہاتو ساوتھ ایشیائ،ورلڈکی سطح پربھی ہمارے بچے ملک وقوم کانام روشن کریں گے۔انہوںنے بتایاکہ ہم اپنے بچوںکی کوچنگ وفزیکل فٹنس پربھرپورتوجہ دیتے ہیںاوران کے دورس نتائج بہت جلد سامنے آجائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.