باجوڑ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خار بازار میں ریلیاں نکالی گئیں

0

باجوڑ(نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خار بازار میں ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ضلع باجوڑ کے صدر مقام خار بازار میں جماعت اسلامی باجوڑ اور جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی۔ جس میں دونوں پارٹیوں کے کارکنوں، ان کے ذیلی تنظیموں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اسلامی باجوڑ نے خار بازار چوک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی جبکہ جمعیت علمائے اسلام باجوڑ نے چمن مدرسہ سے لیکر خاربازار چوک تک ریلی نکالی۔ ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حاجی سردا رخان ، امیر جے یو آئی مولانا عبدالرشید ، مولانا وحید گل ، مولانا محمد لائق ، قاری عبدالمجید ، صوفی حمید ، فرمان اللہ ، حاجی نعیم اللہ خان اور دیگر مقررین نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ قربانیوں کے اعتبار سے قبائل کی قربانیوں لازوال رہی ہیں۔اسی ہزار قبائل نے پاکستان کی سلامتی وامن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے بھی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیری بھائیوں کو ان کو آزادی کا حق نہیں مل جاتا ہماریاحتجاج کی پکار ہر سطح پر ہر میدان میں گونجتی رہے گی۔ ریلیوں کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیریوں کے حق میں اور ان کیساتھ یکجہتی جبکہ بھارتی مظالم کیخلاف نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اس موقع پر انڈیا مردہ باد کے نعرے لگائے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.