سلطان بیگ سپرلیگ داود الیون نے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

0

تفصیلات کے مطابق ڈمہ ڈولہ میں جاری سلطان بیگ سپرلیگ کا فائنل میچ داود الیون اور ڈمہ ڈولہ کنگ کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے مہمان خصوصی عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان حاجی نورخان درانی اور باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر محمد اسماعیل تھے۔سپرلیگ کے سنسنی خیزفائنل میچ میں داود الیون نے ڈمہ ڈولہ کنگ کو شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتامی پروگرام میں چیف گیسٹ حاجی نورخان درانی اور محمد اسماعیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی نورخان درانی نے کہا کہ ماموند میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر یہاں گراونڈ اور دیگر سہولیات ناپید ہے۔ جس کے باعث یہاں کا قیمتی ٹیلنٹ ضائع ہورہاہے۔ ارباب اقتدار اس جانب توجہ دیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.