ملک کے دوسرے حصوں کی طرح باجوڑ میں بھی مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا ۔

0

اس سلسلے میں(باجوڑ پختو ادبی ٹولنہ) کے زیر اہتمام باجوڑ پریس کلب کے باہر ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد مادری زبان پختو میں بچوں کو تعلیم دینا اور دفتری امور میں ان کو شامل کرنے کیلئے آگاہ کرنا تھا میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے باجوڑ پختو ادبی ٹولنہ کے صدر عمران ارمان، عبدالحق درد،صدبر خان دانش، سلطان يوسف سلطان،گلاب جان دلسوز، اسماعیل پرہر، ظهور احمد ظهور، سبزاعلى خان اور دیگر نے کہا۔کہ بد قسمتی سے ہماری  (پشتو)  زبان کو سرکاری سکولوں اور دفاتر میں اہمیت نہیں دی جا رہی۔ہمارے سارے دفتری امور، خط و کتابت حتی کہ تعلیم بھی دوسرے زبانوں میں دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج ہماری نئی نسل مادری زبان لکھنے اور اس میں خط و کتابت کرنے سے معذور ہیں اُنہوں نے حکومت خیبر پختونخوا سے پر زور مطالبہ کیا۔کہ پشتو زبان کو خیبر پختونخوا حکومت سرکاری زبان قرار دے۔اور یہاں کے سکولوں کیلئے ایسی قوانین مرتب کرے کہ ہمارے بچے(پشتو) زبان میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.